میڈرڈ ۔ 8 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) رافیل نڈال نے اٹلی کے سیمون بولیلی کو 6-2,6-2 سے شکست دیکر میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ۔ اس دوران خواتین کے زمرہ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمس اور دفاعی چمپیئن ماریہ شاراپوا نے بالترتیب کارلا سواریز نوارو اور کیرولائن ووزنیاکی کو شکست دیتے ہوئے اپنی چار کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔ اس طرح وہ فائنل میں پہونچ گئی ہیں۔ ندال کو گزشتہ ماہ بارسیلونا اوپن میں فابیوفوگنین اور مونٹے کارلو ماسٹرس میں نوواک جوکووچ کے مقابلے شکست کے بعد رواں سیزن کے دوران یورپی کلے کورٹ ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کرنا باقی ہے ۔ تاہم عالمی نمبر ایک جوکووچ کی عدم موجودگی کے سبب اسپینی دارالحکومت میں نڈال ہی کامیابی کیلئے ہنوز پسندیدہ کھلاڑی کی حیثیت سے برقرار ہیںاور وہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کے خلاف پانچویں میڈرڈ ٹائیٹل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ مونٹے کارلو مقابلے کی طرح دیمتروف نے اسٹان وارونکا کو 6-3، 3-6، 7-5(7/5) ، سے شکست دی ۔