نڈال اور فیڈرر کی یو ایس اوپن میں پیشقدمی

اٹلی کے فوگنینی ،خاتون امپائر سے بدکلامی پر مقابلے سے خارج
نیویارک ۔ /3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) رافیل نڈال اور راجر فیڈرر یو ایس اوپن سیمی فائنل کے قریب پہونچ گئے جب اٹلی کے متنازعہ کھلاڑی فابیو فوگنینی کو ایک خاتون امپائر کے خلاف عورت سے نفرت پر مبنی ذلت آمیز فقرے کسنے پر کھیل سے باہر نکال دیا گیا ۔ نڈال نے ارجنٹائن کے لیونارڈو مائیر کو 6-7, 6-3, 6-1, 6-4 سے شکست دی ۔ پانچ مرتبہ چمپئین رہ چکے فیڈر نے فیلیسیانو لوپیز کو 6-3, 6-3, 7-5, سے شکست دی ۔فیڈرر کا آئندہ مقابلہ فلپ کہلشریبر سے ہوگا جن پر انہیں صفر کے مقابلے 11 سے سبقت حاصل ہے ۔ نڈال کو اپنے چار مقابلوں میں کامیابی سے قبل کھیل کے دوسرے راؤنڈ کے میچ کے پہلے سٹ میں جاپان کے تارہ ڈینیئل کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی ۔ ہفتہ کا میچ بھی 15 مرتبہ عظیم کامیابی حاصل کرنے والے اس کھلاڑی کے لئے ابتداء میں زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوگا جب وہ چھ کے منجملہ کسی بھی ایک موقع کو پوائنٹ میں تبدیل نہیں کرسکے تھے لیکن دوسرے سٹ کے ساتویں کھیل کے 10 ویں منٹ میں کھیل بدل گیا اور نڈال نے حملوں کا موثر جواب دیتے ہوئے کھیل پر کنٹرول حاصل کرلیا ۔