فورواٹالیکو۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں کئی سیڈڈ کھلاڑیوں کے سفر کا کوارٹر فائنل میں ختم ہو گیا۔ویمنز سنگلز میں کیرولین ووزنیاکی اور یلینا اوسٹاپینکو کو حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم ماریا شاراپوا،انیٹ کونٹاویٹ اور ایلینا سویتلانا سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں جبکہ مینز سنگلز میں رافل نڈال،نواک جوکووچ اورمارین سلک سیمی فائنل میں جا پہنچے ،کائی نیشکوری اور باپلو کیرینو بسٹا ناکامی سے دوچار ہو گئے۔ روم میں جاری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے ویمنز سنگلزکوارٹرفائنل میں نمبر دو سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کوایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ نے ہرایا۔ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جاپان کے کائی نیشکوری کو سربیا کے نواک جوکووچ نے 2-6،6-1 اور 6-3 سے مات دے کر ایونٹ سے باہر کردیااور خودسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں ٹاپ سیڈ اسپین کے نڈال نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو 4-6،6-1 اور 6-2 سے مات دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ نمبر چار سیڈ کروشیا کے مارین سلک نے نمبر دس سیڈ اسپین کے پابلو کیرینو بسٹا کیخلاف 6-3 کے یکساں اسکور سے کامیابی حاصل کی ۔