نوہیرا شیخ کی پولیس تحویل پر عدالت کاآج فیصلہ

حیدرآباد ۔ /21 اکٹوبر (سیاست نیوز) ہیرا گولڈ گروپ کی منیجنگ ڈائرکٹر اور آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی صدر ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی پولیس تحویل میں دینے کا عدالت کل فیصلہ کرے گی ۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے نوہیرا شیخ کی گرفتاری کے بعد بارہویں ایڈیشنل میٹروپولیٹین مجسٹریٹ کے اجلاس پر ایک درخواست داخل کی جس میں ہیرا گولڈ گروپ کے منیجنگ ڈائرکٹر کو 10 دن کی پولیس تحویل میں دینے کی گزارش کی گئی ۔ اس درخواست کی سماعت پیر کو مکمل ہونے کی توقع ہے اور گرفتار ملزمہ کو پولیس تحویل میں دیا جائے گا ۔ سی سی ایس پولیس نے اپنی درخواست میں عدالت کو یہ بتایا کہ اس کی تفصیلی تحقیقات ضرور ی ہے اور اس سلسلے میں گرفتار نوہیرا شیخ کو 10 دن کیلئے پولیس تحویل میں دیا جائے ۔