حیدرآباد ۔ /16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہیرا گولڈ گروپ کی منیجنگ ڈائرکٹر نوہیرا شیخ کو تھانے پولیس نے بھی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کا الزام ہے کہ مذکورہ گروپ کی ایم ڈی نے سرمایہ داروں کو 300 کروڑ کا دھوکہ دیا ہے اور مبینہ طور پر فرضی اسکیمات متعارف کئے ۔ واضح رہے کہ حیدرآباد پولیس نے نوہیرا شیخ کو جاریہ سال /17 اکٹوبر کو گرفتار کیا تھا لیکن میٹروپولیٹین سیشن جج نے خاتون تاجر کی ضمانت منظور کی تھی لیکن جیل سے رہائی سے قبل ہی ممبئی پولیس کی اکنامک افینسیس ونگ نے اسے گرفتار کرکے ممبئی منتقل کیا تھا ۔ تھانے کے کاشمیرا پولیس اسٹیشن میں بھی نوہیرا شیخ کو اسی قسم کے معاملے میں گرفتار کیا ہے ۔ دھوکہ دہی کے کیس زیرتحقیقات ہے ۔