نوٹ بندی، جی ایس ٹی سے کاروبار ٹھپ ہونے کی تصدیق:کانگریس

نئی دہلی، 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبا رٹھپ ہونے سے متعلق اس کی بات کی تصدیق ریزرو بینک آف انڈیا کی حالیہ رپورٹ نے کردی ہے لیکن حکومت اس سلسلے میں وہ جواب دینے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ” اب تو ثابت ہوگیا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کو پوری طرح تباہ کردیا ہے ۔ کیا مودی حکومت اس کا کوئی جواب دے گی۔” اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ایک روزنامہ میں شائع خبر کو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اطلاعات کے حق کے تحت اسے موصولہ اطلاع کے مطابق مارچ 2018میں چھوٹے اور درمیانہ کاروباریوں نے بینکوں کا 16118 کروڑ روپے نہیں لوٹایاجو مارچ2017 کے 8249 کروڑ روپے کے مقابلے تقریباً دو گنا ہے ۔ اخبار نے لکھا ہے کہ اس دوران بینکوں میں اس سیکٹر کے غیر فعال اثاثے (این پی اے ) بھی پچھلے سال کے 82325 کروڑ روپے سے بھ کر 98500 کروڑ روپے پہنچ گئے ہیں۔