نوٹیل میں ہائی لائیف ایگزیبیشن کا آج آغاز

حیدرآباد ./5 اپریل ( پریس نوٹ ) مشہور و معروف لکژری فیشن ایگزبیشن ’’ ہائی لائیف ‘‘ 6 تا 8 اپریل کو نوٹیل ( ایچ آئی سی سی ) میں منعقد ہوگی ۔ جس میں ملک و بیرون ملک سے تقریباً 350 سے زائد ممتاز ڈیزائنرس شرکت کریں گے ۔ دوران نمائش جویلری ، جدید ایکسریز اور فیشن پر مشتمل مختلف اشیاء کو پیش کریں گے ۔ ہائی لائیف قبل ا زیں ملک گیر سطح پر بالخصوص احمد آباد ، جئے پور ، ممبئی ، پونے ، بنگلور ، چنائی ، کوچین ، سری لنکا میں کامیاب طریقہ سے انعقاد کے بعد حیدرآباد میں ایک شاندار مظاہرہ کرے گی ۔