نومولود کی نعش برآمد

حیدرآباد 29 اپریل (سیاست نیوز)ایل ایل بی نگر پولیس نے ایک نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اوراسے ہاسپٹل میںمحفوظ کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں واقعہ دیویندر ریڈی زرعی اراضی سے نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو 2 تا 4 دن کی بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔