نومولود کی نعش برآمد

حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ سے پولیس نے ایک نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو سمجھا جاتا ہے کہ کسی نے پھینک دی ہوگی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ میں واقع ایک فنکشن ہال کے قریب سے پولیس نے اس نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو لڑکی بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس نومولود کی عمر تقریباً 6 دن ہوسکتی ہے ۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔