نومولود بچی پلاسٹک کور میں دستیاب

حیدرآباد ۔ /27 جون (سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک نومولود کو پلاسٹک کور میں پھینک دیا گیا ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر اس بچی کو برآمد کرلیا جس کو فوری طور پر مقامی ہاسپٹل سے رجوع کرنے کے بعد اس نومولود کو شیشو وہار منتقل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ پاروتی نامی خاتون جو کتہ گوڑہ کی ساکن ہے نے جھاڑیوں میں ایک نومولود کی رونے کی آواز سنی اور اس نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے فوری طور پر پہونچکر اس نومولود کو حاصل کیا اور کنڈاپور کے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ان کے طبی علاج کے بعد پولیس نے اس بچی کو جو ایک دن کی نومولود بتائی جارہی ہے شیشیووہار منتقل کیا ۔ اور کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔