نومولود بچوں کی جلد، ناخنوںکی حفاظت ضروری

اگر آپ کے بچے کو دھوپ سے جلن ہوجائے تو فوراً طبی توجہ حاصل کریں۔ سردیوں میں اپنے بچے کو گرم رکھیں اور اس کی جلد کو جتنا ہوسکے ڈھک کر رکھیں تاکہ سردی سے بچا جاسکے۔ کمرے میں ہوا کو نم رکھنے کیلئے ہیومیڈیفائر کا استعمال کریں لیکن گندگی کو بننے سے روکنے کیلئے اس آلہ کو ہمیشہ صاف رکھیں۔ یہ گندگی ہوا میں شامل ہوکر سانس کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔آپ کے نومولود بچے کی اُنگلیوں کے ناخن چھوٹے، نرم اور باریک ہوں گے لیکن اگر بچے کو کھرچنے کی عادت ہو تو وہ اس کے چہرے کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ اس لئے اس کی انگلیوں کے ٹاخنوں کو ہمیشہ کٹا ہوا رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ نیل کٹر کا استعمال کرتے وقت اس کا ناخن کاٹتے ہوئے اس کی اُنگلی کا پیڈ اس کے ناخن سے دور لے جائیں تاکہ انگلی کٹنے سے بچا جاسکے۔