نوجوان کا معشوقہ پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد ۔ یکم / مارچ (سیاست نیوز) قاضی پورہ شاہ علی بنڈہ علاقہ میں ایک نوجوان نے اپنی معشوقہ پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں لڑکی زخمی ہوئی ،اس کا نام عائشہ بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق امجد نامی نوجوان جو عائشہ سے محبت کرتا تھا اور شادی کیلئے اصرار کررہا تھا لڑکی نے انکار کیا تو اس پر تیز دھاری ہتھیار سے حملہ کردیا ۔شادہ علی بنڈہ پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔