نوجوان لڑکی کا اقدام خودسوزی

یلاریڈی ۔30 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے لکشما پور علاقہ میں نوجوان لڑکی کی اقدام خودسوزی کا واقعہ سامنے آیا ۔ یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی کی تفصیلات کے مطابق ماں باپ روزانہ جھگڑا کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر ایک لڑکی نے خود پر کیروسین ڈال کر آگ لگاتے ہوئے اقدام خودکشی کی ۔ لکشما پور موضع کے سائیلو ‘ سجاتا کو 14سالہ بیٹی ہے ۔ ماں باپ روزآنہ جھگڑا کرتے رہنے سے تنگ آکر اقدام خودکشی کی ۔ شدید جھلسی لڑکی کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت بنانے پر ضلع دواخانہ لے جایا گیا  ۔ اس سے قبل یلاریڈی منصف مجسٹریٹ مسٹر شیام پرساد  نے دواخانہ پہنچ کر لڑکی کا بیان قلمبند کیا ۔ پولیس کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

لُو لگنے سے کسان فوت
یلاریڈی ۔ 30مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی میںدھوپ کی تمازت سے ایک کسان فوت ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق 45سالہ پوچیا کسان بورویلموٹر نکالنے کیلئے کھیت کا رُخ کیا جہاں دھوپ کی لُو لگنے سے متاثر ہوا ‘ اسے خانگی گاڑی کے ذریعہ ناگی ریڈی پیٹ کے ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں یہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ مقامی وی آر او نے تفصیلات حاصل کیں ۔ منڈل تاڑوائی کے موضع دیوائی پلی سے تعلق رکھنے والا 58 سالہ چرواہا راجیا 15دن پہلے بکریاں چرانے کیلئے بانسواڑہ کا رُخ کیا ۔ اس دن سے شدید دھوپ کی تمازت سے متاثر ہوا ۔ اسے بانسواڑہ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ متوفی کو بیوی سایووا اور بیٹا گنگا راجو ہے ۔ نعش کا آر آئی سنتوش نے معائنہ کیا ۔ اس موقع پر اے ایس آئی مسٹر گنگا دھر گوڑ موجود تھے ۔