نوجوان شاعر رحیم راہی کو ایوارڈ

عادل آباد۔10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ یوم تاسیس ایک ہفتہ تقاریب کے دوران عادل آباد کے نوجوان شاعر مسٹر رحیم راہی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ریاستی وزیرمسٹر جوگو رامنا ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے سرٹیفیکٹ ( توصیف نامہ ) سے نوازا جبکہ اس موقع پر ضلع ایس پی مسٹر وکرم جیت دگل‘ صدر نشین ضلع پرجا پریشد شریمتی شوبھا رانی ‘ صدرنشین بلدیہ شریمتی آر منیشا ‘ ڈی آر او مسٹر سنجو ریڈی ‘ آر ڈی او مسٹر سدھاکر ریڈی کے علاوہ دیگر سرکاری و خانگی عہدیدار بھی موجود تھے ۔ مستقر عادل آباد کے پولیس پریڈ گراؤنڈ پر مسٹر رحیم راہی کو سرٹیفیکٹ سے نوازے جانے پر شعراء کرام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ہر ایک نوجوان شاعر سے بغل گیر ہوتے ہوئے مبارکباد پیش کیا ۔