حیدرآباد ۔ /21 اکٹوبر (سیاست نیوز) لڑکوں کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے کے نتیجہ میں ایک لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 17 سالہ مونیکا ساکن سائی بابا جھونپڑیاں تروملگر ی نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس تروملگری نے بتایا کہ مونیکا کو بعض مقامی نوجوان مسلسل ہراساں کررہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے پھانسی لے لی ۔