کاماریڈی جاب میلہ میں شریک 30 ہزار امیدواروں میں 1800 منتخب : محمد علی شبیر
کاماریڈی ۔ 15 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹاٹا کمپنی کی جانب سے ایک ہفتہ قبل کاماریڈی میں دو روزہ جاب میلہ میں 30 ہزار تعلیم یافتہ بیروزگار وں نے شرکت کی تھی ان میں 1800 افراد کو منتخب کیا گیا ۔ واضح رہے کہ قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کی جانب سے ٹاٹا کمپنی کو ترغیب دینے پر یہ جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔ منتخب افراد کو تربیت دینے کیلئے کانگریس پارٹی کی جانب سے حیدرآباد میں مفت رہائشی انتظام اور طعام کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ تربیت کیلئے آج پہلے بیاچ کو محمد علی شبیر نے جھنڈی دکھاکر بسوں کے ذریعہ روانہ کیا ۔اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ ٹاٹا کمپنی سے کاماریڈی کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے جاب میلہ کا انعقاد کیلئے گذارش کی گئی تھی جس پر ٹاٹا کمپنی نے کاماریڈی میں جاب میلہ کے انعقاد کیلئے اقدامات کرتے ہوئے جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا اور دو روز تک یہ جاب میلہ جاری رہا ۔جس میں کاماریڈی ضلع کے علاوہ نرمل ، میدک اضلاع سے تعلق رکھنے والے بیر روزگار نوجوانوں نے شرکت کی اور ان میں سے 18 سو افراد کو منتخب کیا گیا منتخب افراد کو دو سے تین ماہ تک تربیت دی جائے گی ۔ مختلف شعبوں میں ٹاٹا کمپنی کی جانب سے ملازمت فراہم کی جائے گی اور منتخب بیروزگار نوجوانوں کو تربیت ، رہائش و طعام کا انتظام کانگریس پارٹی کی جانب سے فراہم کرنے کے علاوہ تربیت کیلئے رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپئے کانگریس پارٹی کی جانب سے فراہم کررہی ہے ۔ اس موقع پر محمد علی شبیر نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر رائو لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنے کے جھوٹے اعلانات کررہے ہیں ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے انفارمیشن ٹکنالوجی کے ریاستی سیل کے صدر مدن موہن رائو نے کہا کہ ٹا ٹا کمپنی سے گذارش کرنے پر یہ جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا تھا اور آج مختلف شعبوں میں تربیت دیتے ہوئے ملازمت بھی ٹاٹا کمپنی سے فراہم کی جائے گی ۔ تربیت کے دوران 60 اور 90 فیصد کانگریس پارٹی کی جانب سے طعام و قیام کی سہولت پیش کی جارہی ہے اس موقع پر کانگریس قائدین کے سرینواس رائو ، ایم انجیا ، محمد جمیل احمد رکن بلدیہ ، میر امتیاز علی ، محمد سراج الدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔