نوتشکیل شدہ 29 ویں ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس

نلگنڈہ : نوتشکیل شدہ 29 ویں ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کا ضلع نلگنڈہ میں انتہائی جوش و خروش عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ ضلع کے مختلف سرکاری دفاتر ، سیاسی جماعتوں کے دفاتر اور تجارتی مراکز پر صبح کے ابتدائی ساعتوں سے ہی رسم پرچم کشائی انجام دی گئی جشن تلنگانہ کا سب سے بڑا اجتماع ضلع مستقر کے پولیس پریڈ گراؤنڈ پر دیکھا گیا جہاں ضلع کلکٹر ٹی چرنجیلو نے قومی پرچم لہرایا اور پولیس پریڈ کی سلامی لی بعد ازاں اس پر اثر تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے تلنگانہ کی آزادی میں شہید ہونے والے سورماؤں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ جس کیلئے ہم نے جدوجہد کی اور تلنگانہ کے نوجوانوں نے قربانیاں دی ہم کو ان کے خوابوں کی تکمیل کیلئے آگے بڑھنا ہے اور سنہرے تلنگانہ کی تشکیل کیلئے دل جوئی سے جٹنے کی ضرورت ہے ۔ تلنگانہ جشن کے موقع پر ضلع بھر میں گذشتہ ماہ کی 28 تاریخ سے عوام کے تعاون و اشتراک سے مختلف سقافتی ، تلنگانہ کی تہذیب سے متعلق مختلف رنگارنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور اس موقع پر مجاہدین آزادی اور تلنگانہ جدوجہد میں اپنی جان کی قربانی دینے والوں کے افراد خاندان ضلع کے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی ۔ ضلع نلگنڈہ میں سب سے بڑا خطرہ فلورائیڈ سے متاثر پانی سے ہم کو اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے اقدامات ضروری ہے ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نلگنڈہ پربھاکر رائو،رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ گتہ سکھیندر ریڈی ،رکن اسمبلی نلگنڈہ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ،اور مجاہدین آزادی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سرکاری ملازمین موجود تھیبعد ازاں مختلف سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے تہذیبی و ثقافتی رنگا رنگ پروگرام پیش کیئے ۔مختلف محکموں کی جانب سے جش تلنگانہ (تلنگانہ سمبھرالو ) کے موقع پربہترین خدمات انجام دینے پر عہدیداروں و ملازمین کو توصیف نامہ پیش کیئے گے ۔