انبالہ 25 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت نے وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 6 اگسٹ تک ملتوی کردی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے جموںو کشمیر میں فسادات کو ہوا دینے کی سازش رچی ہے ۔ انسداد دہشت گردی فرنٹ ہندوستان کے صدر ویریش شنڈیلیہ نے نواز شریف کے خلاف پندرہ دن قبل یہ درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ نواز شریف جموں و کشمیر کے عوام کو اشتعال دلا رہے ہیں اور ریاست کے علیحدگی پسندوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔