اسلام آباد ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف بدعنوانیوں کے معاملات میں مقدمہ کی سماعت میں حصہ لینے لندن سے پاکستان واپس آ گئے۔ یاد رہیکہ انہیں بدعنوانیوں کے تین معاملات میں ماخوذ کیا گیا ہے۔ 28 جولائی کو پناما پیپرس معاملہ میں انہیں اور ان کے ارکان خاندان کو ملوث پائے جانے کے بعد نواز شریف کو وزیراعظم کے عہدہ کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ نواز شریف اپنی دختر مریم نواز کے ساتھ لندن روانہ ہوئے تھے اور اپنی دختر کے ساتھ ہی پاکستان پہنچے۔ وہ آج عدالت میں حاضر ہوئے۔ قبل ازیں پی ایم ایل (این) ارکان نے ایرپورٹ پر نواز شریف اور ان کی دختر کا استقبال کیا۔ لندن کے ایک ہاسپٹل میں ان کی اہلیہ کلثوم نواز کو کینسر کے علاج کیلئے شریک کیا گیا ہے۔ ان پر العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹیڈ اور اوینفیلڈ پراپرٹیز میں بدعنوانیوں کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔