نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا لندن میں انتقال

لندن۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکا منگل کے روز لندن میں انتقال ہوگیا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ نواز شہباز شریف نے بتایا کہ طویل بیماری کے بعد منگل کے روز کلثوم نواز کا لندن میں انتقال ہوگیا۔

خراب صحت کی وجہہ سے کلثوم نواز جون2014سے لندن کے ہارلی اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھی ‘ منگل کے روز طبعیت میں بگاڑ کے بعدعارضی تنفسی آلات کے سہارے ان کارکھا گیاتھا۔ مذکورہ 68سالہ خاتون بیگم کلثوم نواز کا اگست2017سے گلے کے کینسر کا علاج شروع کیاگیاتھا۔

سال1971میں نواز شریف سے ان کی شادی ہوئی تھی