اسلام آباد۔سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے لاہور ضمن انتخابات میں جیت حاصل کرلی ہے۔پاکستان کی عدالت عظمہٰ کی جانب سے نواز شریف کو پناماں گیٹ کیس میں نیشنل اکاونٹبلیٹی بیورو( این اے بی) کی جانب سے خاطی قراردیتے جانے بعد برطرف کردئے تھا جس کے بعد سے لاہور پارلیمنٹ خالی تھی۔نتائج کو غیر سرکاری اور غیر تحقیقات شدہ قراردیتے ہوئے جی نیوز نے خبر دی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ۔
نواز( پی ایم ایل۔نون) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور انہیں 61,254ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین رشید کو47,066ووٹ ملے۔
مریم نواز شریف جنھوں نے اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلائی نے اس کامیابی پرتمام حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ ’’ تمام کا بے حد شکریہ جنھوں نے سوشیل میڈیا پر پی ایل ایم ۔ نون کی حمایت کی۔آپ لوگوں نے غیر معمولی کام کیا ہے۔ آپ تمام پر مجھے فخر ہے‘‘۔
مریم نواز نے پی ایم ایل۔نون کی کامیابی پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ تمام طاقتیں جو نواز شریف کے اطراف اکناف میں جمع ہوئی ہیں ان کا آج شکست کا منھ دیکھنا پڑا‘‘۔
نتائج رونما ء ہونے کے فوری بعد ماڈل ٹاؤن میں جہاں پارٹی کا ہیڈکوارٹر موجودہے وہاں پر پارٹی ورکرس کو جشن مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔نوازشریف کو برطرف کردئے جانے کے بعد ملک میں پی ایم ایل ۔نون کے لئے مذکورہ الیکشن ایک بڑا امتحان تھا۔