نوائیڈا میں نماز کے بعد ’’ غیرقانونی‘‘ کتھا پنڈال کو گریٹر نوائیڈ کے گروانڈ سے ہٹا دیاگیا۔

کسانہ علاقے میں ایک تقریب کے متعلق سیکٹر37کے مکینوں کی جانب سے ملی شکایت کے متعلق گریٹر نوائیڈا کے عہدیداروں نے چہارشنبہ کے روز جانکاری دی۔مذکورہ انتظامیہ کے عہدیداروں نے دوران تقریب ہی پنڈل کو ہٹادیا ۔

گریٹر نوائیڈا۔ یہاں کے سیکٹر37میں واقعہ پبلک گروانڈ میں ایک ’’ کتھا‘‘ کے لئے لگائے گئے عارضی پنڈال انتظامیہ کے عہدیداروں نے یہ کہتے ہوئے ہٹادیاکہ منتظمین نے اس کے لئے کوئی اجاز ت حاصل نہیں کی ہے۔

یہ کاروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایک روز قبل ہی سیکٹر58کے پارک میں ملازمین کونماز کی ادائی سے روکنے کے لئے علاقے کی تمام کمپنیوں کو پولیس کی جانب سے ایک نوٹس جاری کی گئی ہے او رمذکورہ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ اگر ملازمین خلاف ورزی کرتے ہیں تو اداروں کو قصور وار ٹہرایاجائے گا۔

کسانہ علاقے میں ایک تقریب کے متعلق سیکٹر37کے مکینوں کی جانب سے ملی شکایت کے متعلق گریٹر نوائیڈا کے عہدیداروں نے چہارشنبہ کے روز جانکاری دی۔مذکورہ انتظامیہ کے عہدیداروں نے دوران تقریب ہی پنڈل کو ہٹادیا ۔

گریٹر نوائیڈا اتھاریٹی کے ایڈیشنل سی ای او کرشنا کمار گپتا نے کہاکہ’’کچھ لوگوں کی جانب سے ہمیں جانکاری ملی کہ بناء اجازت کے یہاں پر تقریب منعقد کی جارہی ہے۔

عوامی معلومات اور طریقے کار کے مطابق کاروائی کی گئی ہے ۔ اگر وہ تقریب کرنا چاہتے ہیں تو انہیں گریٹر نوائیڈا اتھاریٹی سے اجازت لینا ہوگا۔ سٹی مجسٹریٹ او رپولیس کی جانب سے معلومات حاصل کرنے کے بعد انتظامیہ اجازت بھی دے گا‘‘۔ پولیس نے کہاکہ منتظمین نے اجازت نہیں لی ہے اور ہم گریٹر نوائیڈا انتظامیہ کی کاروائی میں مداخلت نہیں کرسکتے۔