نندیال ٹاون میں ایم پی ٹی سیز اور زیڈ پی ٹیز انتخابات کی سرگرمیاں

نندیال 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نندیال میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد کے انتخابات کے سلسلہ میں نندیال حلقہ میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کا سلسلہ تیزی کے ساتھ ختم ہوا۔ نندیال منڈل کے جملہ 20 ایم پی ٹی سیز میںکانگریس 2،وائی ایس آر سی پی کی جانب سے 19 ٹی ڈی پی کی جانب سے 12 نازمدگیوں کا ادخال ہوچکا ہے۔ منڈل لیول کا شیڈول اس طرح ہے۔ ایم پی ٹی سیز اور زیڈ پی ٹی سیز پرچہ نامزدگیاں ادخال کرنے کے لئے امیدواروں کو 17 تا 20 مارچ وقت دیا گیا تھا۔21 مارچ کو امیدواروں کی جانب سے ادخال پرچہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال اور 24 مارچ دوپہر تک نامزدگیاں واپس لینے کا وقت دیا گیا اسی دن امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ 16اپریل صبح 7 تا شام 5 بجے تک رائے دہی ہوگی اور مارچ 8 کو نتائج کا اعلان کرنے کی بات الیکشن آفیسر نے بتائی۔