نندیال ۔ 25 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نندیال کے نیشنل پی جی کالج میں اگسٹ 27 کو میگا جاب میلہ منعقد ہونے کی بات نیشنل پی جی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رئیس امتیاز احمد نے بتائی ۔ اس جاب میلہ میں ہندوستان کی جانی مانی 12 کمپنیاں قریب ڈھائی ہزار سے تین ہزار بیروزگار لوگوں کو منتخب کر کے نوکریاں دیئے جانے کی بات بھی امتیاز احمد نے بتائی ۔ یہ میلہ آندھراپردیش اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ اس کارپوریشن کے پراجکٹ ڈائرکٹر ٹی این سینٹ بھی اس جاب میلہ میں حاضر ہو کر 12 کمپنیوں کیلئے قریب تین ہزار لوگوں کو جاب دینگے ۔ اس جاب میلہ میں سافٹ ویر ٹکنالوجی ، ریلائنس کمیونیکیشن ، آکسس بنک ، سیکوریٹی ، منی پرم فینانس ، سن ڈائرکٹ جیسی کمپنیاں نیشنل کالج کی پی جی سنٹر میں اس ماہ کی 27 تاریخ کو منعقد کر کے نوکریاں کیلئے سیلیکٹ کرنے کی بات امتیازاحمد نے بتائی ۔ اس میلہ میں انٹر ، ڈگری ، پی جی ، پالی ٹیکنیک اور انجینئرنگ کے طلبہ جن کی عمر 18 سے 35 تک ہو‘حصہ لے سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر امتیاز احمد نے بتایا کہ شہر کے ہو یا باہر کے طلبہ اس میگا جاب میلہ میں حصہ لیکر اپنی قسمت کو آزمائیں اور ایک اچھی سے نوکری کر کے اپنی زندگی میں فائدہ اُٹھائیں ۔