نندیال ۔ 26 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رمضان کے پیش نظر شہر نندیال کی آواز کمیٹی کی جانب سے شہر کی سبھی مساجد کے پاس روزانہ صفائی ، کوڑاکرکٹ کی منتقلی ، بجلی اور سربراہی آب کیلئے مناسب و ٹھوس اقدامات کئے جانے کی اشد ضرورت کی یادداشت میونسپل کمشنر رام چندرا ریڈی کو پیش کی ۔ اس موقع پر نندیال آواز سکریٹری خواجہ حسین ، محمد اقبال ، عبدالقادر ، عبدالخالق اور ممبران آواز موجود تھے ۔ آواز کمیٹی کے زمینداروں سے وعدہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر نے کہا کہ سبھی مساجد کے پاس صفائی ، بجلی اور پانی کے بہتر انتظام کئے جائیں گئے ۔