نندیال مجلس بلدیہ کے انتخابی میدان میں102 خواتین

نندیال۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نندیال مجلس بلدیہ کی 166سالہ تاریخ میں 102 خواتین کا انتخابی میدان میں رہنا اور قابل تعریف بات یہ ہے کہ 102خواتین امیدواروں میں 78مسلم خواتین امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ مجلس بلدیہ نندیال کی 42 نشستوں کیلئے رائے دہی 30مارچ کو ہوگی۔42ارکان بلدیہ کونسل میں واقع اکثریت حاصل کرنے 22ارکان بلدیہ کی اکثریت ضروری ہے۔ گذشتہ بلدیہ انتخابات میں کانگریس پارٹی نے آسانی سے اکثریت حاصل کرلی تھی اس مرتبہ صرف6کانگریس امیدوار میدان میں ہیں۔اس مرتبہ 102خواتین مجلس بلدیہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جن میں تعلیم یافتہ،اور سابق کونسلرس بھی شامل ہیں۔