میکسیکوسٹی۔24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)عالمی نمبر2روسی ٹینس اسٹار ماریاشاراپوا پہلی مرتبہ میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں سرفہرست کھلاڑیکی حیثیت سے شرکت کر رہی ہیں۔ماریا شاراپوا میکسیکوکے شہر اکاپولکو میں ہونے والے سالانہ ٹینس ٹورنمنٹ میں پہلی بار شرکت کررہی ہیں ۔ ٹورنمنٹ میں ماریاشاراپواکے علاوہ کیرولین گارشیا،ایرینا کامیلابیگو ،ٹیمیا بیزینسزکی،رابرٹا ونچی،سلونا اسٹیفنز اور میڈیسن برینگل حصہ لے رہی ہیں۔ 2لاکھ35ہزار انعامی رقم کے میکسیکو اوپن میں سوائے شاراپوا کے ٹینس کی سرفہرست کوئی کھلاڑی حصہ نہیں لے رہی ہے۔روسی اسٹار شاراپوا ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں شیلبی راجرز کے مدمقابل ہونگی۔ اس ضمن میں شاراپوا نے کہا ہے کہ مجھے میکسکو اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرکے خوشی ہوگی۔عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی بننے کی بجائے سرینا ولیمس کو شکست دینا میری اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ ماریا شاراپوا ملبورن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا کے خلاف شکست برداشت کرچکی ہیں۔شاراپوا نے کہا کہ 10سال سے سرینا کے مدمقابل کھیل رہی ہوں ان کیخلاف کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن مجھے ان کے مدمقابل کھیلنا پسند ہے۔میچ میں شکست کے باوجود مجھے کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔