نمایاں کامیابی پر تہنیت کی پیشکشی

کورٹلہ ۔ 24 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد الرحیم صدر مدرس نونہال ہائی اسکول کورٹلہ کی صدارت میں شیخ جنید کی بی ٹیک ، EEE سال سوم کے امتحان میں 86% نشانات سے کامیابی حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں نونہال ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ میں تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر جناب محمد مبین پاشاہ صدر بار اسوسی ایشن کورٹلہ ، جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ ، جناب الیاس احمد خان نامہ نگار منصف ، جناب محمد نجیب الدین صدر مسلم امپاومنٹ فورم کورٹلہ ، جناب محمد واثق مدرس مدرسہ ہذا ، جناب ظہیرالدین نے شرکت کی ۔