نمایاں خدمات پر ایوارڈ

اوٹنور 28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دفتر تحصیل اوٹنور میں کمپیوٹر آپریٹر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے محمد صدام خان، وی آر او گنگاپور جادو شرادنتی کو فوڈ سکیوریٹی کارڈس کی تقسیم میں بہتر خدمات پر یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر عادل آباد میں ضلع کلکٹر کی جانب سے ایوارڈ عطا کیا گیا۔ تحصیلدار اوٹنور پربھاکر راؤ نے ان کی خدمات پر مبارکباد دی۔ محمد صدام پہلے اقلیتی طبقہ کے کمپیوٹر آپریٹر ہیں جنھیں یہ بہترین موقع عطا ہوا۔