نمازوں کی ادائیگی ، نبیﷺسے سچی محبت کی علامت

کرنول4؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمدﷺسے سچی محبت نمازوں کی ادائگی ہے،آپﷺکی ہرسنت کومحبت وعقیدت کے ساتھ اداکریں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید فضل اللہ صابری چشتی نے کیا۔اسٰحقیہ کمیٹی کرنول کے زیراہتمام روضہ درگاہ شریف کے احاطہ میں جشن میلادالنبیﷺ منعقدکیاگیا،اس موقعہ پردہلی سے پروفسرڈاکٹرسیدفضل اللہ صابری چشتی مہمان مقررکی حیثیت سے شریک رہے،انہوں نے تاجدارمدینہ محمدﷺکی میلادکے سلسلہ میں بتاتے ہوئے کہاکہ دنیامیں بے حساب لوگ جشن میلاد النبیﷺ مناتے ہیں،مگرحقیقت میں محبت کرنے والاوہ ہے جوپنج وقتہ نمازوں کووقت پرپابندی سے اداکرے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسلام کے پانچ فرائض ہیں،ان میں سے نمازکی اہمیت سب سے زیادہ ہے ،دیگریہ کہ نمازایک ایسافریضہ ہے

جس کے سلسلہ میںکوئی بہانہ بنایانہیں جاسکتا،کیوں کہ نمازکی ادائیگی کے لئے کوئی روپیہ خرچ نہیں ہوتا ،صحت ہوتوقیام کی حالت میں اداکریں،ورنہ بیٹھے ہوئے یالیٹ کر بھی اداکی جاسکتی ہے،مگرکسی بھی حالت میںنماز معاف نہیں،ڈاکٹر صاحب نے مزیدکہاکہ آج سے چودہ سوسال قبل ہی آپﷺنے خواتین ، غلاموں ، یتیموں اور جانوروںکے حقوق کے سلسلہ میں بتادیا ، جس کوآج کی حکومتیں مختلف قسم کے حقوق کی شکل میں قوانین نافذکررہی ہیں ۔ محمد ﷺ جانوروں سے بات کرتے تھے اورمالک جانورکوحکم دیتے کہ جانورسے کام بھی لیں اوراس کاحق بھی ادا کریں ۔ اس جشن سے مولانا فرید خاں مصباحی مجیبی رائچو راور مفتی مستقیم احمد شاذلی نے بھی خطاب کیا۔ آخرمیں سوال وجواب کاموقعہ بھی دیاگیا،جس سے کئی نوجوانوں نے ۔ حافظ سید خلیل اللہ قادری کی قرأۃ کلام پاک سے جشن کا آغاز کیا گیا ۔ مولانا سیدفقیرپاشاہ قادری نے بارگاہ رسالت ﷺمیںنعت شریف کانذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔