نلگنڈہ /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صفاء بیت المال نلگنڈہ کی جانب سے مستقر کی غریب و مستحق کینسر سے متاثرہ خاتون کی مالی امداد کی گئی ۔ صدر صفاء بیت المال شاخ نلگنڈہ مولانا سید خواجہ محامد الدین قاسمی نے آج نلگنڈہ مستقر کی مانیم چلکہ کی ساکن خاتون لطیفہ سلطانہ کو علاج و ادویات کیلئے 3 ہزار روپئے امداد فارہم کی گئی ۔ اس موقع پر جناب محمد شفیع الدین منیجر کاکتیہ سمنٹ جناب محمد شہاب الدین موظف سپرنٹنڈنٹ و دیگر حضرات موجود تھے ۔