نلگنڈہ میں میڈیکل کالج کیلئے 275 کروڑ روپئے مختص

نلگنڈہ /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نلگنڈہ میں 275 کروڑ روپئے کی لاگت سے میڈیکل کالج کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں آپ کو بتادیں کہ ہاسپٹلس انفراسٹرکچرل ڈیولپمنٹ ایجنسی کو اس میڈیکل کالج کی تعمیر کی ذمہ داری دی گئی ہے اور جلد ہی تعمیری کام شروع ہوجائے گا ۔ تعمیری کام کی لاگت کا تخمینہ 275 کروڑ روپئے لگایا گیا ہے ۔ اس کام کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے اور ان ٹنڈرس کو جلد ہی قطعیت دئے جانے کی اطلاعات ملی ہے جہاں تک نلگنڈہ میں قائم کئے جانے والے اس سرکاری میڈیکل کالج کا سوال ہے جاریہ تعلیمی سال کے دوران 150 طلبہ کے ایم بی بی ایس میں داخلے کو یقینی بنائے گا ۔ ضلعی انتظامیہ نے نلگنڈہ میڈیکل کالج کیلئے سابقہ ضلع پہلے ہی سے موجود 550 بستروں کے ایک اسپتال کو مختص کردیا ہے اور اس طرح یہ اسپتال اس لئے میڈیکل کالج کے ٹیچنگ یا تدریسی اسپتال کی حیثیت سے کام کرے گیا ۔ جبکہ موجودہ اسپتال میں بنیادی سہولتوں کے فروغ کیلئے 7.77 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ عصری بنانے کے عمل کا جہاں تک تعلق ہے اسپتال میں گراؤنڈ فلور میں بائیو کیمسٹری ڈپارٹمنٹ قائم کیا جاے گا جبکہ اسپتال کے نوا جاتا شیشیو کیندرا اور میٹرنٹی ونگ کو بھی عصری بنایا گیا تاکہ وہاں فزیالوجی ڈپارٹمنٹ کا قیام عمل میں آسکے ۔