نلگنڈہ ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قانون ساز کونسل حلقہ گریجویٹ زمرے کے انتخابات میں برسراقتدار جماعت کے امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے ٹی آر ایس پارٹی اقلیتی قائدین کی جانب سے 13 مارچ شام 6.30 بجے اسٹار فنکشن ہال میں زبردست جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے یہ بات ٹی آر ایس اقلیتی سیل صدر محمد فرید الدین ، محمد نرنجن ، عزیز الدین بشیر ، سید یوسف بابو ، محمد جعفر رحمت اللہ جمال و دیگر قائدین نے پارٹی آفس نلگنڈہ میں صحافی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ مسٹر نرنجن ولی نے بتایا کہ مسلمانوں کو سرکاری و خانگی شعبوں میں بھی 12 فیصد تحفظات فراہم کروانے کیلئے حکومت سے نمائندگی کروانے کی غرض سے گریجویٹ زمرے کے قانون ساز کونسل حلقہ کے اضلاع نلگنڈہ کھمم اور ورنگل کے اقلیتی رائے دہندوں سے پہلا ترجیح ووٹ دینے کی خواہش کی ۔ صدر اقلیتی سیل فرید نے بتایا کہ 13 مارچ کو منعقدہ جلسہ میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کے علاوہ ریاستی وزیر برقی جی جگدیش ریڈی ضلع ٹی آر ایس قائدین شریک ہونگے ۔ انہوں نے اقلیتوں سے اس جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی خواہش کی ۔