نقل نویسی کی حوصلہ افزائی پر کارروائی

نظام آباد:2؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دسویں جماعت کے امتحانات کے فرائض انجام دینے والے 3 چیف سپرنٹنڈنٹ ، 2 ڈپارٹمنٹ آفیسر،3 ممتحن کو خدمات سے برخواست کرتے ہوئے ڈی ای او نظام آباد مسٹر سرینواس چاری نے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے بتایا کہ انگریزی پرچہ امتحان کے روزممتحن کی حیثیت سے انگریزی ٹیچر کو مقرر کرنے پر نظام آباد منڈل کے موپال کے چیف سپرنٹنڈنٹ کو خدمات سے برطرف کرایا۔ اسی طرح ہندی پیپر کے روز بچکندہ منڈل میں نقل نویسی کو فروغ دینے والے کڑپگل امتحانی مرکز کے چیف سپرنٹنڈنٹ، ممتحن اور پٹلم منڈل کے چیف سپرنٹنڈنٹ اور ڈی ای او کو خدمات سے برطرف کیا گیا۔

دسویں جماعت کے امتحانات کے
اوقات پر نظر ثانی
نظام آباد:2؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈی ای او نظام آباد مسٹر سرینواس چاری نے بتایا کہ مقامی ادارہ جات ضلع پریشد، منڈل پریشد کے انتخابات کے پیش نظر دسویں جماعت کے امتحانات کے اوقات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل سائنس کا پہلا پیپر 7؍ اپریل کے روز صبح 11 بجے سے 1:30 بجے تک اور جنرل سائنس پیپر II، 9؍ اپریل کے روز صبح 9:30 بجے سے 12 بجے تک۔ سماجی علم پیپر I،12؍ اپریل کے روز صبح 11 بجے 1:30 بجے تک سماجی علم پیپر II ، 15؍ اپریل کے روز صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد کئے جائیں گے ۔ او ایس ایس سی مین لنگویج پیپر II ،16؍ اپریل کے روز 9:30 بجے سے 12 بجے تک، ایس ایس سی جنرل کورس (تھیوری )17؍ اپریل کے روز 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک رکھا گیا ہے۔ لہذا طلباء، اولیائے طلباء سے تعاون کی اپیل کی ۔