نقل نویسی میں ملوث طلبہ کے خلاف کیس درج

ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر نارائنا ریڈی کا بیان
عادل آباد /26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس ایس سی امتحانات کے پہلے دن کاغذنگر ، اوٹنور ، اندرویلی کے مدارس میں نقل نویسی میں ملوث تین طلباء پر کیس درج کرتے ہوئے انہیں امتحانات میں حصہ لینے سے پابندی عائد کردی گئی ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر مسٹر ستیہ نارائن ریڈی نے بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ایس ایس سی امتحان میں 38580 طلباء و طالبات نے شرکت کیا جبکہ 463 غیر حاضر بتائے گئے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے ایس ایس سی امتحانات کا جائزہ لینے کی غرض سے مستقر عادل آباد کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اچوڑہ ضلع پرجا پریشد ، اسکول کا غیر معمولی دورہ کرتے ہوئے طلباء اور طالبات سے گفت و شنید کرتے ہوئے امتحان کے دوران حکومت کی جانب سے کی جانے والی سہولتوں کی تفصیلات دریافت کیا ۔ ایس ایس سی امتحانات سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کی جانب سے تمام انتظامات کو قطعیت دی جانے کے باوجود چند مقامات پر طلباء اور طالبات کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ چند امتحانی مراکز پر فیان کی سہولت نہ ہونے کے بناء پر شدید گرمی کا سامنا کرتے ہوئے پسینہ میں شرابور ہوکر امتحانات تحریر کرنے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر نے امتحانی کمروں میں غیر کارکرد لٹکے ہوئے فیان کو درست کرتے ہوئے اس کو قابل استعمال بنانے کی ہدایت دی ۔