حیدرآباد۔/6جون، ( سیاست نیوز) بالا نگر پولیس نے گزشتہ روز ہلچل مچانے والے نقلی پولیس کے خاکہ کو جاری کردیا ہے۔ انسپکٹر بالا نگر مسٹر سائیدلو نے بتایا کہ ایک شخص کے خاکہ کو جاری کرکے سائبر آباد حدود کے علاوہ شہری حدود کے تمام پولیس اسٹیشنوں اوراضلاع کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نقلی پولیس نے آئی ڈی پی ایل کمپنی ، ایس وی آر سوسائٹی کے قریب ایک اسکراپ کے تاجر کو تلاشی کے نام پر لوٹ لیا تھا۔ بالا نگر پولیس نے اس سارق کی نشاندہی اور اطلاع پر انعام کی پیشکش کی ہے۔