مدہول /29 اپریل ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) اقدار پر مبنی سیاست ویلفیر پارٹی آف انڈیا کا نصب العین ، غریب پسماندہ ، بچھڑ ے ہوئے طبقات کو ان کے حقوق دلوانا اور ہندوستان کے ہر شہری کے ساتھ انصاف کر نا ، کر پشن ، بد امنی ، نفرت کی سیاست کو ختم کرنا اور سماج سے برائیوں کا خاتمہ جیسے ایشوز شامل ہے ان خیالات کااظہار صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا ریاست تلنگانہ جناب شفیع اللہ قادر ی ایڈ وکیٹ نے شہرمدہول میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا مدہول کی تشکیل کمیٹی سے مخاطب ہو کر کیا انہوں نے کہاکہ ملک میں 1100 سو سے زائد سیاسی پارٹیاںموجو د ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں دیگر اہم سیاسی پارٹیوں میں مسلم نمائندے بھی موجود ہے لیکن یہ نمائندے مسلمانوں کی نمائندگی کر نے کے بجا ئے پار ٹی کی نمائندگی کر تے ہیں لیکن مسلمانوں کے مسائل سے ان کو کوئی سروکار نہیں ویلفیر پارٹی آف انڈیا بلا مذہب وملت خدمت کے جذبے سے اٹھی ہے اور یہ اپنے عزم کے ساتھ عوامی خدمت میں گذشتہ چار سال سے لگی ہوئی ہے پارٹی کا اہم مقصد عوامی خدمت ہے اسی جذبے کے تحت کئی بے روز گار نوجوانوں کو روز گار سے مر بوط کر نے کیلئے حکومت کی اسکیمات سے مستفید کروایا گیا اور مسلمانوں اور بچھڑ ے ہو ئے طبقات کو انصاف دلوانے کیلئے حکو مت سے مطالبہ کر رہی ہے
اور ویلفیر پارٹی میں تمام مذاہب اور تمام مسلکوں کے لوگوں کوپارٹی میں شامل کر رہی ہے تا کہ ویلفیر پارٹی اس ملک کی ایک اہم پارٹی عوام کیلئے ثابت ہوں عوام کے اکا ونٹوں میں 15 ،15 لا کھ روپئے جمع کر نے اور کالے دھن کو واپس لا نے کا وعدہ کر نے والے اب عوام سے دور بھاگ رہے ہیںکیا عوام نے اس لئے ووٹ ڈالکر انہیں اقتدار تک پہنچایا تھا لیکن عوام کی امیدوں پر پا نی پھر گیا لیکن ویلفیر پارٹی عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ لڑتے رہے گی چا ہے وہ اقتدار میں رہے یا نہ رہے اسی کا ز کیلئے پارٹی کو مستحکم کیا جارہا ہے اسی سلسلہ میں ضلع عادل آباد کے مختلف مقامات پر دورہ کر تے ہوئے مقامی سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی اسی طرح مدہول میں آج با اتفاق رائے جناب ڈاکٹر محمد محی الدین صدیقی کو صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا مدہول منتخب کیا گیا جب کہ واجد محی الدین آرکنا ئزنگ سکریٹری ، محمد فہیم الدین نائب صدر ، منہا ج الدین فاروقی نائب صدر ، محمد بشیر الدین جوا ئنٹ سکریڑی ، انصار احمد جو ائنٹ سکریڑی ، تجمل احمد خازن کیلئے منتخب کیا گیا اس موقع پر جناب شفیع اللہ قادری صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا ریاست تلنگانہ ، سید فخر الدین جنرل سکریڑی ریاست تلنگانہ ، سید وسیم نائب صدر ، جناب شفیع احمد ضلعی صدر عادل آباد ویلفیر پارٹی نے اس موقع پر نو منتخبہ ذمہ داران کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔