کریم نگر ۔ 27جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جامعہ اسلامیہ کریم نگر میں یوم جمہوریہ تقریب جناب محمد خیر الدین صدر جامعہ اسلامیہ کریم نگر کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ طالب علم جامعہ اسلامیہ شیخ ضیاء الحق کی تلاوت کلام سے کارروائی کا آغاز ہوا ۔ فرقان حسین اور رضوان ‘ طلباء جامعہ اسلامیہ نے ترانہ ہندی پیش کیا ۔ طلباء و اساتذہ کی بہتر کارکردگی اور کبڈی اور کرکٹ میں فتح پانے والی ٹیموں میں مہمانوں کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ سید فرقان احمد ‘ اویس ‘ سید عبدالرحمن ان طلبہ نے ترانہ جامعہ اسلامیہ کریم نگر اچھے انداز میں پیش کیا ۔ آخر میں صدر جلسہ نے اپنے خطاب میں کامیابی انہیں لوگوں کے حصہ میں آتی ہے جو خوب محنت کرتے ہیں ۔ ابھی کچھ طلباء نے انعامات حاصل کئے ہیں ان کو مبارکباد دی اور وہ طلبہ مایوس نہ ہوں جو انعامات کے حصول سے محروم رہ گئے ہوں ۔ ناکامی ‘ کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ۔ ہمارے دو قومی تہوار ہیں ایک 15 اگست ( یوم آزادی) اوردوسرا 26جنوری ( یوم جمہوریہ ) ہمارا یہ ملک 15اگست 1947ء کو آزاد ہوا اور 26جنوری 1950کو دستور کا نفاذ عمل میں آیا جو عظیم مفکر و مدبر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے اپنی نگرانی میں تیار کی اور یہ جمہوری ملک قرار پایا ۔ اسی خوشی میں ہم یوم جمہوریہ مناتے ہیں ۔ آخر می ںصدر جلسہ نے ہندوستانی پرچم میں تین رنگ پائے جاتے ہیں اوپر زعفرانی رنگ جو ملک کی آزادی میں دیگئی تمام طبقات کیقربانی کی یاد دلاتا ہے ‘ درمیان میں سفید رنگ ہندوستان میں رہنے والوں کو امن اور شانتی کا پیغام دیتا ہے ‘ نیچے سبز رنگ یعنی ہمارا ملک ہمیشہ سرسبز اور شاداب رہے ۔ ناظم جامعہ اسلامیہ ابو صندل خان نے تعلیمی پیشرفت کیلئے دلچسپی کے ساتھ ذوق و شوق اور لگن کے ساتھ محنت کرنے کی طرف توجہ دلوائی ۔ مولانا عمران صفیمعلم جامعہ اسلامیہ نے کارروائی چلائی اللہ تعاٰلیٰ اور مہمانوں کے شکریہ کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔