حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : گینگسٹر بھونگیر نعیم کے معاملہ میں دو پولیس عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ہے ۔ آئی جی ناگی ریڈی نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئیے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیوڑلہ سرکل انسپکٹر اپیندر اور سب انسپکٹر چینگامول شیکھر کو معطل کردیا گیا ہے ۔ ان پر الزام تھا کہ ان دو عہدیداروں نے نعیم معاملہ میں شکایت کرنے والوں کو ہراساں اور پریشان کیا تھا ۔ تاہم اس کارروائی کے بعد مزید شکوک و شبہات میں اضافہ ہوگیا ہے کہ آیا نعیم سے تعلقات کے الزامات کا سامنا کررہے اعلی پولیس عہدیداروں پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوپائی ہے یا پھر اس کارروائی کو شروعات تصور کیا جائے چونکہ ان تمام الزامات کا ایس آئی ٹی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم تحقیقات کررہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چند آئی پی ایس عہدیداروں کے علاوہ ایڈیشنل ایس پی ، ڈی ایس پی اور سی آئی سطح کے عہدیداروں پر نعیم سے غربت اور قریبی تعلقات کے الزامات پائے جاتے ہیں اور آج سی آئی اور ایس آئی کے خلاف کارروائی سے پولیس حلقوں میں تشویش پیدا ہو