نظم ونسق پوری طرح بدحال‘ کھٹر کو استعفیٰ دینا ہوگا۔ کانگریس کا مطالبہ 

نئی دہلی:ڈیرا سچا سودا کے صدر گرومیت رام رحیم کو عصمت ریزی کا مرتکب پائے جانے کے بعد جمعہ کے روز پیش ائے تشدد کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھٹرسے استعفیٰ پیش کرنے مطالبہ کیا۔

کانگریس ترجمان رندیب سنگھ سرجیوالا جو ہریانہ سے رکن اسمبلی بھی ہیں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ تشدد‘ اموات کے ذریعہ ہریانہ کو مکمل تباہ کرنے کاکام کیاگیا ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ چیف منسٹر ہریانہ کو اپنی ذمہ دار ی قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کی ضرورت ہے‘‘۔ سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے واقعہ کو شرمناک قراردیا۔کانگریس صدر سونیا گاندھی‘ نائب صدر راہول گاندھی نے بھی عوام سے اپیل کی امن قائم کریں۔

رام رحیم کو عصمت ریزی کا خاطی قراردئے جانے کے بعد سی بی ائی پنجکولا کورٹ میں بھگدڑ کے بعد کم سے کم تیس لوگ مارے گئے