ضلع کے مختلف تالابوں میں شگاف پڑنے کی اطلاع، 150سے زائد مکانات منہدم
نظام آباد:25؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد میں ہوئی زبردست بارش کے نتیجہ میں ضلع کے تمام آبی پراجیکٹ لبریز ہوگئے ہیں۔ ضلع کے سری رام ساگر، نظام ساگر ، کولاس نالا، پوچارام پراجیکٹ و دیگر پراجیکٹ کی سطح آب مکمل ہونے کے بعد کل رات سری رام ساگر پراجیکٹ کے دروازہ کھول دئیے گئے جبکہ نظام ساگر میں سنگور سے پانی کے بہائو کے اضافہ کے پیش نظر وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس نے آج نظام ساگر پراجیکٹ کے 12 دروازوں کو کھول گیا ۔تلنگانہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش 61.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ کاماریڈی کے ماچہ ریڈی میں 32 سنٹی میٹر، کاماریڈی میں 27 سنٹی میٹر کمر پلی میں 16 سنٹی میٹر، سداشیو نگر میں 11سنٹی میٹر دومکنڈہ میں 11 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بارش کی وجہ سے ضلع نظام آباد میں 4 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع نظام آباد کے ویلپور منڈل کے پڑگل کی پرینکیا،ہریشت دو سالہ ، تاڑوائی منڈل کے کرشنا جی واڑی کی نرسوا، کاماریڈی مستقر کے محمد فصیح کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع میں بارش کی وجہ سے کئی تالابوں میں شگاف پڑنے کی اطلاع ہے۔ بارش کی وجہ سے 150 سے زائد مکانات منہدم ہونے علاوہ ایک ہزارمکانات کو جزوی طور پر نقصان ہوا ہے۔تقریباً 7 ہزار ہیکڑ اراضی کی فصل کو نقصان ہوا ہے۔ شہر نظام آباد میں بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے عوام کو زبردست تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نشیبی علاقوں کا سیاسی جماعتوں کے قائدین دورہ کرتے ہوئے امدادی کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔ ٹی آرایس اقلیتی سیل کے صدر عمران شہزاد نے نشیبی علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے دودھ اور بریڈ کے پیاکٹس کو تقسیم کیا۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے آج ایس آرا یس پی کی سطح آب مکمل ہونے کے باعث کھولے گئے دروازوں کا معائنہ کیا۔ سری رام ساگر پراجیکٹ کے بالائی علاقوں میں واقع وشنو پوری پراجیکٹ کے دروازہ کھولنے کی وجہ سے 2.46لاکھ کیوزکس پانی سری رام ساگر پراجیکٹ کو پہنچ رہا ہے ۔ سری رام ساگر پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 90 ٹی ایم پی سی مکمل ہونے پر 42 دروزہ کھولتے ہوئے 4لاکھ کیوزکس پانی نیچے کے حصہ کو چھوڑا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر نے آج سری رام ساگر پراجیکٹ کا معائنہ کرتے ہوئے ایس آر ایس پی ستیہ نارائنا سے تفصیلات حاصل کی اور بالائی حصہ سے آنے والے پانی کا معائنہ کرتے ہوئے چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی ۔ 27؍ ستمبر تک بارش کے امکانات ہے۔ ضلع انتظامیہ کو متحرک کرتے ہوئے ریلیف کیمپ قائم کرتے ہوئے متاثرہ عوام کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔ ضلع نظام آباد کے بچکندہ، جکران پلی منڈلوں میںریلیف کیمپ قائم کئے گئے اورسرکاری ملازمین کو رخصت نہ لینے کی ہدایت دی گئی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملازمین کو چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ ایس آر ایس پی پراجیکٹ کے تحت واقع پوچم پاڈ، سر پور جو دیہاتیوں کو ریلیف کیمپ کو منتقل کیا گیا حساس دیہاتوں میں ہیلت کیمپ قائم کئے گئے اور گرام پنچایتوں کو 6لاکھ کورلین کی پیاکٹ دستیاب رکھی گئی ہے اور مکانوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ہوئی اطمینان بخش بارش کی وجہ سے آنے والے دو سالوں میں پانی کی کوئی قلت نہیں رہے گی اور مشن کاکتیہ کے تحت کئے گئے گڑھے مکمل ہوگئے ہیں۔