نظام آباد:29؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایمسیٹ کے نتائج میں ضلع نظام آباد مستقر کے کاکتیہ تعلیمی ادارہ سے وابستہ طلبہ کو ریاستی سطح کے رینکس حاصل ہونے پر پرنسپل محمد فرید الدین نے مسرت کا اظہار کیااور نظام آباد ضلع میں کاکتیہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ریاستی سطح کے رینک حاصل کرتے ہوئے زبردست کامیابی حاصل کی۔ نداہت تسنیم 856 رینک، صوبیہ مہین 882 رینک، محمد عامر1336رینک، رشمیکا 1371رینک، ومشی1728 رینک، سمناٹ1792 ، ومشی کرشنا 1850 رینک، رمیا2139 رینک ، پرینے 2621اور پریشکشت 2737 رینک حاصل کیا۔ کاکتیہ تعلیمی اداروں سے وابستہ طلباء و طالبات نے ریاستی سطح کے جملہ20 رینک حاصل کیا۔ریاستی سطح کے رینک حاصل ہونے پر کاکتیہ تعلیمی ادارہ کے ڈائریکٹر رجنی کانت، راجو تیجسوینی نے طلبہ کی تہنیت پیش کی۔ کاکتیہ تعلیمی اداروں سے وابستہ طلبہ نے آئی آئی ٹی مینس، آئی آئی ٹی رامیا اکیڈیمی کیلئے بھی منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔ کاکتیہ تعلیمی اداروں سے وابستہ طلبہ ایس ایس سی، انٹر، آئی آئی ٹی اور ایمسیٹ کے نتائج میں بہتر سے بہتر نتائج حاصل کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کرنے پر پرنسپل محمد فرید الدین نے مسرت کا اظہار کیااور اولیائے طلباء کی ہمت افزائی و طلباء کی دلچسپی، اساتذہ کی محنت کے نتیجہ میں ریاستی سطح کے رینک حاصل ہوئے ہیں۔