نظام آباد میں کراسنگ ریلوے گیٹ پر چوکسی کی ہدایت

نظام آباد۔16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ مسٹرراجہ رتنم نے بتایا کہ لیول کراسنگ ریلوے گیٹ عبور کرتے وقت چوکسی برتنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ لیول کراسنگ گیٹ عبور کرتے وقت لاپرواہی برتنے کی صورت میں چھ ماہ کی سزاء نافذ کی جائے گی موٹر وہیکل ایکٹ 131 کے تحت بسیں، لاریاںو دیگر گاڑیاں گیٹ پر سے عبور کرتے وقت ریلوے گیٹ کے دونوں جانب دیکھنے کے بعد ہی گاڑی کو بڑھایا جائے اگر بغیر دیکھے کے عبور کرنے کی صورت میں حادثات پیش آنے کے امکانات ہیں۔ ریلوے گیٹ پر گاڑی پہنچتے ہی کلینر گاڑی سے اترے اور دونوں جانب دیکھنے کے بعد آگے بڑھنے کیلئے ڈرائیور کو ہدایت دیں اگر کلینر نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور خود یہ کام انجام دیں ۔ ریلوے ایکٹ 147 کے تحت بغیر واچ مین کے ریلوے گیٹ سے لاپرواہی کے ساتھ عبور کرنے کی صورت میں اک ہزار روپئے جرمانہ بھی یا چھ ماہ کی سزاء بھی نافذ کی جاسکتی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بغیر واچ مین کے ریلوے گیٹوں کاتنقیحات کرنے کیلئے ٹاسک فورس کی کمیٹی بھی تقرر کی جارہی ہے جس میں پولیس ملازمین کو شامل کیا جائیگا۔