نظام آباد میں ڈی ایس پی انٹلیجنس کا تبادلہ

نظام آباد۔16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس پی انٹلیجنس مسٹر بالا کوٹی کا تبادلہ کرتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کئے۔ چھ ماہ قبل مسٹر بالا کوٹی کا ڈی ایس پی انٹلیجنس کی حیثیت سے تقرر کیا گیا تھا ۔ حکومت نے انہیں محبوب نگر ضلع کے گدوال ڈی ایس پی کی حیثیت سے تقرر کیا ہے۔