نظام آباد میں ٹیٹ کا پرامن انعقاد

نظام آباد ۔ 23 ؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹیچر ٹریننگ (ٹیٹ) کے امتحانات نظام آباد میں پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔ ٹیٹ امتحانات کے لئے نظام آباد ضلع میں 22 مراکز قائم کئے گئے تھے ۔ اسکول اسسٹنٹ کے لئے 33 مراکز قائم کئے گئے ۔ ایس جی ٹی کے لئے 5 ہزار 4 سو اسکول اسسٹنٹس کے لئے 8 ہزار 5 سو امیدواروں نے امتحان تحریر کئے ہیں ۔ امتحانی مراکز پر محکمہ تعلیمات کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے ممتحن خدمات حاصل کی گئی ۔ ضلع انچارج کلکٹر ویندر ریڈی نے امتحانی مراکز پر معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ضلع جوائنٹ کلکٹر رویندر ریڈی نے بتایا کہ ضلع میں ٹیٹ کے امتحانات پرامن طور پر انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے اور امتحانی مراکز پر پولیس کا بندوبست بھی کیا گیا ۔ نظام آباد جیل سے محروس قائدین بھومبش بھی ٹیٹ کے لئے امتحانات میں شرکت کی ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر بھی آدرش ہندی مہاودیالیم میں طلبا ء کے منعقدہ ہیلت کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور امیدواروں اور عملہ سے بات چیت کی ۔ جوائنٹ کلکٹر کے ہمراہ ڈی آر او رمیش دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔