نظام آباد میونسپل کارپوریشن کی دھاندلیوں میں اضافہ

منتخب نمائندوں اور عہدیداروں میں ملی بھگت سے مشکلات، عوام کا اظہار برہمی

نظام آباد :26 ؍جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نظام آباد میونسپل کارپوریشن ریاست گیر سطح پر بیسٹ میونسپل کارپوریشن ہے تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر حکومت کی جانب سے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کو بیسٹ میونسپل کارپوریشن کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا لیکن میونسپل کارپوریشن کا حقیقت میں جائزہ لیا گیا تو اس کے برخلاف ہے اور میونسپل کی دھاندلیاں سے عوام بد ظن ہے اور میونسپل عہدیداروں کی دھاندلیوں میں دن بہ دن اضافہ کے باعث عوام کی جانب سے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت تفصیلات حاصل کرنا ناگزیر سمجھا جارہا ہے نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں کئی دھاندلیوں کا انکشاف ہوتا جارہا ہے ۔ میونسپل عہدیدار عوام کے روپیوں کا غیر مجاز طور پر اپنا حق سمجھتے ہوئے اپنی سہولتوں کے حصول کیلئے استعمال کررہے ہیں ۔ محمد امر فاروق آرٹی اے ایکٹ کے تحت درخواست گذاری کرتے ہوئے میونسپل کمشنر سے دریافت کیا کہ میونسپل ایکٹ کے تحت ڈپٹی ای ای کو افیشلی طور پر سرکاری گاڑی کے استعمال کا حق ہے یا نہیں اس بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماہ جنوری2018 سے اب تک ہوئے سیول ورکس کے تمام تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیول ورکس اور واٹر ورکس ڈپارٹمنٹل کی جانب سے انجام دئیے گئے ہیں ۔ اسی طرح صدر مسجد محمدیہ محمد یہ کالونی مرزا افسر بیگ نے بتایا ایک سال قبل مسجد کے علاقہ میں واقع پچھلے حصہ میں بورویل کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی اور موٹر کو بھی تنصیب کیا گیا تھا لیکن موٹر اور پائپس کو میونسپل عہدیدار بغیر کسی اطلاع کے یہاں سے لیکر چلے گئے اس بارے میں میونسپل عہدیدار ڈپٹی سے برخواست کرنے پر انہیں تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اطلاع فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جبکہ ایک سا ل سے بورویل کو کھلا چھوڑ دیا گیا اور ایک سال سے کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش نہ آنے کی وجہ سے عوام اب تک محفوظ ہے۔ ڈیویژن نمبر 30 میں واقع یہ کھلا بورویل انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے میونسپل عہدیداروں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی منتخب کارپوریٹر اس بارے میں غور کرنا مناسب سمجھا عوام کی سہولت کیلئے بورویل کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی لیکن موسم گرما میں بورویل سے کسی کو بھی پانی فراہم نہیں کیا گیا لاکھوں روپئے کے بلز کی ادائیگی کی جارہی ہے لیکن عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں ہورہا ہے میونسپل کارپوریشن میں جاری دھاندلیوں پر عوام کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے 50 ڈیویژنوں میں جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اس بارے میں مکمل تحقیقات ناگزیر سمجھا جارہا ہے۔ صدر مسجد محمدیہ مرزا افسر بیگ نے کہا کہ میونسپل عہدیداروں کی دھاندلیوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے منتخب نمائندے اور عہدیداروں کی ملی بھگت سے دھاندلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر نظام آباد کے کئی علاقوں میں بورویلس کی تنصیب عمل میں لاتے ہوئے بورویلس کو کھلا چھوڑنے کے علاوہ موٹر وں کو تنصیب کرتے ہوئے نکال دینے کے کئی ایک واقعات ہے عہدیداروں سے دریافت کرنے پر کوئی اطمینان بخش جواب حاصل نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ آرٹی آئی کے تحت درخواست گذاری کرتے ہوئے جواب حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیااور عوام کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ اسی بنا ء پر نظام آباد میونسپل کارپوریشن بیسٹ میونسپل کارپوریشن کا ایوارڈ عطا کیا گیا ؟