نظام آباد کے قریشی نوجوان کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب

نظام آباد :23؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) )شہر نظام آباد کے محمدیہ کالونی سے تعلق رکھنے والے ایک قریش نوجوان کی نعش آج مہاراشٹرا کے بلولی پولیس کو مشتبہ حالت تھیلے میں برآمد ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب محمدیہ کالونی سے تعلق رکھنے والے اقبال قریشی کے فرزند رضوان قریشی 23 سالہ گذشتہ چند دنوں سے احمدی بازار میں بکرے کے گوشت کاروبار کررہا تھا اور حال ہی میں نئی دکان لگائی تھی اور کل مہاراشٹرا کے بلولی میں بکرے کے بازار میں خریدی کیلئے گیا ہوا تھا رات دیر گئے تک گھر نہ لوٹنے پر اس کے افراد خاندان پریشان تھے کہ آج صبح اس کی نعش ایک تھیلے میں مدکھیڑ روڈ پر دستیاب ہونے پر بلولی پولیس نے اس کے پاس موجود ہ شناختی کارڈ کے ذریعہ پولیس نظام آباد کو اطلاع دینے پر پولیس نظام آباد نے اس بارے میں تحقیقات کرتے ہوئے اقبال قریشی کو اطلاع دینے پر اقبال قریشی اور ان کے برادر مقام واقعہ پر پہنچ کر نعش کی شناخت کی اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔ پولیس مہاراشٹرا اس خصوص میں تحقیقات کا آغاز کردیا ۔