نظام آباد کے عہدیداروں کو نمایاں خدمات پر ایوارڈس کی حوالگی

نظام آباد:29؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم جمہوریہ کے موقع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسپیشل برانچ محمد معین الدین کی نمایاں خدمات پر کمشنر مسٹر کارتیکیا نے توصیف نامہ عطاء کیا گیا ۔ یہ توصیف نامہ یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس پریڈ گرائونڈ میں منعقدہ تقریب میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا ، کمشنر کارتیکیا کے ہاتھوں محمد معین الدین کے حوالے کیا گیا ۔ محمد معین الدین اسپیشل نظام آباد کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہے اور یہ ایک فرض شناس عہدیدار ہے انہوں نے اسپیشل برانچ میں گذشتہ 8 سال سے خدمات انجام دیتے ہوئے کئی اہم اطلاعات حاصل کرتے ہوئے نظام آباد ایس پی اور کمشنر کو رپورٹ پیش کرنے میں ہمیشہ کامیاب رہے اس سے قبل بھی انہیں ایوارڈ عطا ء کیا گیا تھا اور نظام آباد میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے علاقہ میں ہمیشہ امن و ضبط کی برقراری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں اعلیٰ عہدیداروں کو اپنے ذرین مشوروں سے آگاہ کرتے ہوئے امن و ضبط کی برقراری میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ جس پر پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر انہیں توصیف نامہ ضلع کلکٹر کے ہاتھوں حوالے کیا ۔
٭٭ نظام آباد پولیس پریڈ گرائونڈ پر یوم جشن جمہوریہ کے موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا نے نظام آباد ضلع پنچایت آفس کے تحت بحیثیت پنچایت سکریٹری گرام پنچایت بور گائوں مگیال منڈل میں خدمات دے رہے محمد اقبال احمد کو ان کی عمدہ کار کردگی اور بے مثال خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ایوارڈ عطاء کیا ۔ اس موقع پر ضلع جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی ، پولیس کمشنر کارتیکیا اور ضلع پنچایت آفیسر کرشنا مورتی بھی موجود تھے ۔ پنچایت سکریٹری محمد اقبال احمد کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ایوارڈ عطا کئے جانے پر سینئر جرنلسٹ احمد علی خان ، صدر ضلع اقلیتی سیل ٹی آرایس نوید اقبال ، ٹی آرایس قائدین جاوید خان ، عبدالرحیم غوث ، محمد اکرم علی ، محمد اعظم مستاجر جنگلات، ایم اے رفیع ،سابق کارپوریٹر محمد صابر علی ، اویس شیخ ، عبداللہ کوثر حال مقیم امریکہ ، محمد محسن خان حال مقیم دوبئی، میر نثار علی ہاشمی مبشیردوبئی ، محمد ریاض الدین این آر آئی ، عبدالقیوم کویت این آر آئی ، محمد شکیل این آر آئی ، محمد افضل احمد انجینئر ، محمد افضل خان انچارج روشنی ٹی وی ، موظف ڈی پی آر او چندر شیکھر ، شہنواز احمد خان شیراز انجینئر ، شعیب احمد خان شیزان انجینئر ، موظف ایم پی ڈی او بوسا انجنیلو نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ پنچایت سکریٹری محمد اقبال گذشتہ نظام آباد ضلع پنچایت سکریٹریز یونین کے اسوسی ایٹ صدر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ سال 2016ء میں ریاستی حج کمیٹی کے سرکاری نمائندے کی حیثیت سے خادم الحجاج انتخاب عمل میں آیا تھا اور ان کی بے مثال خدمات کی ستائش و سراہنا بھی کی گئی تھی ۔ محمد اقبال احمد کی کم عمری میں مثالی خدمات انجام دیتے ہوئے ترقی کررہے ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی ۔
٭٭نظام آباد منڈل پرجا پریشد کے سینئر اسسٹنٹ فرض شناس عہدیدار سید فاروق علی کی نمایاں خدمات پر ضلع انتظامیہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیںایوارڈ سے نوازتے ہوئے ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا ، کمشنر آف پولیس کارتیکیا نے توصیف نامہ عطا ء کیا۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد منڈل پرجا پریشد کے سینئر اسسٹنٹ سید فاروق علی فرض شناس عہدیداروں میں شمار کئے جاتے ہیں حکومت کے فلاحی کاموں کو انجام دینے میں ضلع بھر میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے اعلیٰ عہدیداروں کی ستائش حاصل کرتے ہیں ۔ انہیںایوارڈ عطاء کرنے پر ڈی سی ایم ایس کے چیرمین ایم کے مجیب الدین، قائد ٹی آرایس خواجہ نصیر الدین نے سید فاروق علی کو مبارکباد پیش کی۔