نظام آباد۔ 11 مئی (فیاکس) محمد محمود صدر کمیٹی مسجد نظام پور ضلع نظام آباد کی اطلاع کے بموجب دیہاتو ں میں بند مساجد کی آبادکاری و نئی مساجد کے قیام اور تعلیم بالغان سنٹرس کے آغاز کیلئے ایک وفد حافظ رفیع الدین امام مسجد نظام پور نظام آباد اور جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ و سابق خادم الحجاج کی سرپرستی میں ایک ہفتہ کا دورہ عمل میں لایا جارہا ہے۔ متعلقہ دیہاتوں کے احباب اور مسلمانان سے خواہش کی جاتی ہے کہ حسب ذیل پتہ پر ربط پیدا کریں اور وہاں تعلیم بالغان سنٹرس کے ذریعہ سے مقامی افراد کی تربیت کی جائے گی اور امام مقرر کئے جائیں گے اور تعلیم بالغان سنٹرس کا آغاز عمل میں لایا جائے گا۔ مرکز اصلاح معاشرہ متصل مسجد خلیل بودھن روڈ نظام آباد فون نمبرات 9396420658، 9553733578 یا 8185888610 پر ربط پیدا کریں۔