جمعرات , دسمبر 12 2024

نظام آباد کے ای وی ایمز کی اسٹرانگ روم منتقلی

ضلع کلکٹر پولیس کمشنر، پولنگ ایجنٹس کی نگرانی میں مقفل و سیل

نظا م آباد :12 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو ، پولیس کمشنر کارتیکیا ، جنرل آبزرور گورو دالیا اور مقابلہ کرنے والے امیدوار اور پولنگ ایجنٹ کی نگرانی میں آج ڈچپلی میں واقع اسٹرانگ روم کو مقفل کیا گیا ۔ ضلع کلکٹرو الیکشن آفیسر نے آج پارلیمانی حلقہ سے مقابلہ کرنے والے امیدوار ڈی اروند ، بی جے پی قائد ودیا ساگر ،بسوا لکشمی نرسیا ، تروپتی ورما کے علاوہ جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشورلو و دیگر عہدیداروں کی نگرانی میں جس حلقہ کے ای وی ایمز کو اس حلقہ کے اسٹرانگ روم میں محفوظ کرتے ہوئے مقفل کیا گیا اور سل کردیا گیا اور سل پر امیدواروں کے علاوہ عہدیداروں نے بھی دستخط کی اور تفصیلات سے واقف کروایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT